سورة الأعلى - آیت 16

بَلْ تُؤْثِرُونَ الْحَيَاةَ الدُّنْيَا

ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی

بلکہ تم دنیا کی زندگی کو ترجیح (٧) دیتے ہو

تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی

(16)اللہ تعالیٰ نے فرمایا : لیکن اے بنی نوع انسان ! تم وہ نہیں کرتے جو آخرت میں تمہاری کامیابی و کامرانی کا سبب بنے، بلکہ دنیا کی فانی لذتوں کے سرگرداں رہتے ہو۔