سورة الأعلى - آیت 13
ثُمَّ لَا يَمُوتُ فِيهَا وَلَا يَحْيَىٰ
ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی صاحب
پھر اس میں نہ وہ مرے گا اور نہ زندہ رہے گا
تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان السلفی رحمہ اللہ
(13)اور جس میں جہنمی کو نہ موت آئے گی اور نہ وہ زندہ رہے گا، یعنی ہر وقت درد ناک عذاب میں مبتلا رہے گا۔ سورۃ فاطر آیت (36) میں آیا ہے : ﴿لَا يُقْضَىٰ عَلَيْهِمْ فَيَمُوتُوا وَلَا يُخَفَّفُ عَنْهُم مِّنْ عَذَابِهَا Ĭ ” نہ تو ان کی قضا ہی آئے گی کہ وہ مر جائیں اور نہ ہی دوزخ کا عذاب ہی ان سے ہلکا کیا جائے گا۔ “