سورة الأعلى - آیت 3

وَالَّذِي قَدَّرَ فَهَدَىٰ

ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی صاحب

اور جس نے ہر چیز کا اندازہ لگایا، پھر رہنمائی کی

تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان السلفی رحمہ اللہ

(3)اور باری تعالیٰ کی ایک صفت یہ بھی ہے کہ اس نے کتاب تقدیر میں تمام اشیاء اور تمام خیر و شر کو مقدر فرمایا اور ہر مخلوق کے لئے جو کچھ مقدر فرمایا اسے پانے کے لئے اس کی رہنمائی فرمائی، چنانچہ وہ اس کے معین زمان و مکان میں اسے پا کر رہتا ہے۔ انسان کی ان تمام اشیاء کی طرف رہنمائی کی جو اس کے لئے مفید ہیں اور ان سے استفادہ کا علم دیا جانوروں اور چوپایوں میں مذکر و مؤنث بنایا اور مذکر کو مؤنث کے ساتھ جفت کرنا سکھایا، انسانوں اور جانوروں کی روزی فراہم کی اور ہر ایک کو اس تک پہنچنے اس سے استفادہ کرنے اور اس سے اپنا پیٹ بھرنے کی طرف رہنمائی کی تاکہ ان کی نسلیں باقی رہیں، اور اپنے خالق کی حکمت و مصلحت کے تقاضوں کو پوری کرتی رہیں۔