سورة البروج - آیت 14
وَهُوَ الْغَفُورُ الْوَدُودُ
ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی
اور وہ بڑا معاف کرنے والا، بہت محبت کرنے والا ہے
تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی
(14)اور وہی اپنے بندوں کے گناہوں کو معاف کرنے والا ہے اس کے سوا کوئی گناہوں کو معاف نہیں کرسکتا، اور وہ اپنے مخلص و محبوب بندوں سے بڑی محبت کرنے والا ہے۔