سورة البروج - آیت 0
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَٰنِ الرَّحِيمِ
ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی صاحب
میں شروع کرتا ہوں اللہ کے نام سے جو نہایت مہربان، بے حد رحم کرنے والا ہے
تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان السلفی رحمہ اللہ
سورۃ البروج مکی ہے، اس میں بائیس آیتیں اور ایک رکوع ہے ۔ تفسیر سورۃ البروج نام : پہلی آیت میں ہی ” البروج“ کا لفظ آیا ہے، یہی اس سورت کا نام رکھ دیا گیا ہے۔ زمانہ نزول : یہ سورت بالاتفاق مکی ہے، ابن مردویہ اور بیہقی وغیرہ نےابن عباس (رض) سے روایت کی ہے کہ ﴿وَالسَّمَاءِ ذَاتِ الْبُرُوجِ Ĭ مکہ میں نازل ہوئی تھی۔ امام احمد نے ابوہریرہ (رض) سے روایت کی ہے کہ رسول اللہ (ﷺ) عشاء کی نماز میں ﴿وَالسَّمَاءِ ذَاتِ الْبُرُوجِ Ĭ پڑھا کرتے تھے نیز امام احمد نے ابوہریرہ (رض) سے روایت کی ہے نبی کریم (ﷺ) نے عشاء کی نماز میں ﴿وَالسَّمَاءِ ذَاتِ الْبُرُوجِ Ĭ پڑھنے کا حکم دیا ہے۔