سورة الانشقاق - آیت 25
إِلَّا الَّذِينَ آمَنُوا وَعَمِلُوا الصَّالِحَاتِ لَهُمْ أَجْرٌ غَيْرُ مَمْنُونٍ
ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی صاحب
سوائے ان لوگوں کے جو ایمان لائے اور انہوں نے نیک عمل کیا، ان کے لئے کبھی نہ ختم ہونے والا اجر ہے
تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان السلفی رحمہ اللہ
(25)البتہ ان میں سے جو لوگ ایمان لے آئیں گے اور نیک عمل کریں گے، انہیں اللہ تعالیٰ قیامت کے دن پورے اجر و ثواب سے نوازے گا، انہیں جنت دے گا جس کی نعمتیں کبھی ختم نہیں ہوں گی۔ وباللہ التوفیق۔