سورة الانشقاق - آیت 21

وَإِذَا قُرِئَ عَلَيْهِمُ الْقُرْآنُ لَا يَسْجُدُونَ ۩

ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی

اور جب ان کے سامنے قرآن پڑھا جاتا ہے تو وہ سجدہ نہیں کرتے ہیں

تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی

(21)اور انہیں کیا ہوگیا ہے کہ جب ان کے سامنے قرآن پڑھا جاتا ہے تو رب العالمین کے لئے عجز و انکساری کا اظہار کرتے ہوئے سجدے میں نہیں گرجاتے۔