سورة المطففين - آیت 34
فَالْيَوْمَ الَّذِينَ آمَنُوا مِنَ الْكُفَّارِ يَضْحَكُونَ
ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی صاحب
پس آج اہل ایمان کفار پر ہنس (١١) رہے ہیں
تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان السلفی رحمہ اللہ
(34)اللہ تعالیٰ نے فرمایا : دنیا میں مومنوں کا مذاق اڑانے کا، قیامت کے دن کافروں اور مجرموں کو یہ بدلہ ملے گا کہ مومنین ان کی ذلت و رسوائی دیکھ کر خوش ہوں گے۔