سورة المطففين - آیت 17

ثُمَّ يُقَالُ هَٰذَا الَّذِي كُنتُم بِهِ تُكَذِّبُونَ

ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی صاحب

پھر کہا جائے گا، یہی ہے وہ (جہنم) جسے تم جھٹلاتے تھے

تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان السلفی رحمہ اللہ

آیت(17) میں اللہ تعالیٰ نے فرمایا کہ ان مجرمین کی مزید زجر و توبیخ اور انہیں مزید ذہنی کرب و اذیت میں مبتلا کرنے کے لئے ان سے کہا جائے گا کہ یہی وہ جہنم ہے جسے تم لوگ دنیا کی زندگی میں جھٹلایا کرتے تھے اس لئے کہ انسان کے لئے یہ غایت درجہ کی تکلیف کی بات ہے کہ جب وہ کسی مصیبت میں مبتلا ہو تو اس سے کوئی کہے کہ تم جو کچھ بھگت رہے ہو تمہارے کرتوتوں کا پھل ہے۔