سورة المطففين - آیت 12

وَمَا يُكَذِّبُ بِهِ إِلَّا كُلُّ مُعْتَدٍ أَثِيمٍ

ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی صاحب

اور اسے نہیں جھٹلاتا مگر ہر وہ شخص جو حد سے تجاوز کرنے والا بد کار ہوتا ہے

تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان السلفی رحمہ اللہ

(12) اللہ تعالیٰ نے فرمایا کہ روز قیامت کی تکذیب وہی شخص کرتا ہے جو اللہ کے حدود سے تجاوز کرنے والا اور انواع و اقسام کے جرائم و معاصی کا ارتکاب کرنے والا ہوتا ہے ۔