سورة المطففين - آیت 7

كَلَّا إِنَّ كِتَابَ الْفُجَّارِ لَفِي سِجِّينٍ

ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی صاحب

ہرگز نہیں، بے شک بدکاروں کا نامہ اعمال سجین (٣) میں رہتا ہے

تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان السلفی رحمہ اللہ

(7) لفظ ” کلا“ کے ذریعہ ان لوگوں کی زجر و توبیخ کی گئی ہے جو ناپ تول میں خیانت کرتے ہیں اور لوگوں کے حقوق کی ادائیگی میں کمی کرتے ہیں، ان سے کہا گیا ہے کہ تم یہ نہ سمجھو کہ تمہارے یہ اعمال لکھے نہیں جا رہے ہیں، تمہارا ان پر محاسبہ نہیں ہوگا، اور تمہیں روز قیامت ان کا بدلہ نہیں دیا جائے گا، قیامت کا دن ضرور آئے گا اور تمہارے نامہ ہائے اعمال تمہارے سامنے ضرور پیش کئے جائیں گے۔ اللہ تعالیٰ نے فرمایا کہ فاجروں کے نامہ ہائے اعمال سجین میں ہوں گے ۔