سورة المطففين - آیت 6
يَوْمَ يَقُومُ النَّاسُ لِرَبِّ الْعَالَمِينَ
ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی
جس دن لوگ سارے جہان کے پروردگار کے سامنے کھڑے ہوں گے
تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی
(6)اور قیامت کے خطرناک اور مہیب دن میں تمام لوگوں کیساتھ رب العالمین کے سامنے نہایت ہی ذلت و انکساری کے ساتھ کھڑے ہوں گے اور اپنے بارے میں اس کے فیصلے کا انتظار کریں گے۔ مفسرین لکھتے ہیں کہ ناپ تول میں خیانت کی شناخت بیان کرنے کے بعد ان آیتوں کے لانے سے مقصود اس گناہ سے ممانعت میں مبالغہ اور اس کی خطرناکی بیان کرنا ہے۔