سورة المطففين - آیت 0
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَٰنِ الرَّحِيمِ
ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی صاحب
میں شروع کرتا ہوں اللہ کے نام سے جو نہایت مہربان، بے حد رحم کرنے والا ہے
تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان السلفی رحمہ اللہ
سورۃ المطففین مکی ہے، اس میں چھتیس آیتیں اور ایک رکوع ہے ۔ تفسیر سورۃ المطففین نام : پہلی آیت میں ہی ” المطففین“ کا لفظ آیا ہے، یہی اس سورت کا نام رکھ دیا گیا ہے۔ زمانہ نزول : ابن مسعود، ضحاک اور مقاتل کے نزدیک یہ سورت مکی ہے، نحاس اور ابن مردویہ نے ابن عباس اور ابن عمر (رض) سے یہی روایت کی ہے اور نسائی اور ابن ماجہ نے ابن عباس (رض) سے روایت کی ہے کہ نبی کریم (ﷺ) جب ہجرت کر کے مدینہ آئےتودیکھا کہ وہاں کے لوگوں کا حال نا پ تول میں بہت برا تھا، تو اللہ نے ﴿وَيْلٌ لِّلْمُطَفِّفِينَ Ĭ نازل فرمایا۔ صاحب محاسن التنزیل لکھتے ہیں کہ بظاہر یہ سورت مکی ہے، اس کا سیاق اور بلاخصوص اس کی آخری آیتیں بتاتی ہیں کہ یہ مکہ میں نازل ہوئی تھی۔