سورة الإنفطار - آیت 19
يَوْمَ لَا تَمْلِكُ نَفْسٌ لِّنَفْسٍ شَيْئًا ۖ وَالْأَمْرُ يَوْمَئِذٍ لِّلَّهِ
ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی
اس دن کوئی شخص کسی دوسرے کے لئے کچھ بھی نہ کرسکے گا، اور اس دن تمام امور اللہ کے اختیار میں ہوں گے
تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی
(19)اس کی خطرناکی کا اس سے اندازہ لگایئے کہ اس دن کوئی شخص کسی دوسرے کے ہرگز کام نہیں آئے گا، اس دن اللہ کے سوا کوئی ایک ذرہ کا بھی مالک نہیں ہوگا، اسکی اجازت کے بغیر نہ کوئی سفارش کرے گا ، اور نہ کسی کی سفارش قبول کی جائے گی۔ اللہ تعالیٰ نے سورۃ غافر آیت (16) میں فرمایا ہے : ﴿لِّمَنِ الْمُلْكُ الْيَوْمَ ۖ لِلَّهِ الْوَاحِدِ الْقَهَّارِ Ĭ” آج کس کی بادشاہی ہے؟ صرف ایک اللہ کی جو قہار ہے“ وباللہ التوفیق۔