سورة الإنفطار - آیت 12

يَعْلَمُونَ مَا تَفْعَلُونَ

ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی صاحب

تم جو کچھ کرتے ہو اسے وہ جانتے ہیں

تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان السلفی رحمہ اللہ

(12)وہ فرشتے ان سب کو جانتے ہیں، تمہارے کسی قول و عمل سے غافل نہیں ہیں اور وہ سارے نیک و بداعمال روز قیامت اچانک تمہارے سامنے آجائیں گے۔ سورۃ ق آیات(17/18)میں اللہ تعالیٰ نے فرمایا ہے : ﴿إِذْ يَتَلَقَّى الْمُتَلَقِّيَانِ عَنِ الْيَمِينِ وَعَنِ الشِّمَالِ قَعِيدٌ مَّا يَلْفِظُ مِن قَوْلٍ إِلَّا لَدَيْهِ رَقِيبٌ عَتِيدٌ Ĭ ” ایک دائیں طرف اور ایک بائیں طرف بیٹھا ہوا ہے انسان جوں ہی منہ سے کوئی لفظ نکالتا ہے، اس کے پاس موجود نگہبان اسے محفوظ کرلیتا ہے۔ “