سورة الإنفطار - آیت 4

وَإِذَا الْقُبُورُ بُعْثِرَتْ

ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی

اور جب قبریں بکھیر دی جائیں گی

تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی

(4) اور ایسا مہیب زلزلہ واقع ہوگا کہ ہر چیز ٹوٹ پھوٹ جائے گی، اور زمین پر موجود پانی ایک دوسرے کے ساتھ مل جائے گا اور قبریں الٹ دی جائیں گی، اور تمام مردے زندہ ہو کر اوپر آجائیں گے۔