سورة التكوير - آیت 12

وَإِذَا الْجَحِيمُ سُعِّرَتْ

ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی

اور جب جہنم بھڑکا دی جائے گی

تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی

(12): اس دن جہنم کی آگ اللہ کے دشمنوں کے لئے پوری طرح تیز کردی جائے گی قتادہ کہتے ہیں کہ جہنم کی آگ اللہ کے غضب اور بنی آدم کے گناہوں کے سبب بھڑک اٹھے گی۔