سورة التكوير - آیت 10
وَإِذَا الصُّحُفُ نُشِرَتْ
ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی صاحب
اور جب اعمال نامے پھیلا دئیے جائیں گے
تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان السلفی رحمہ اللہ
(10): قیامت کے دن لوگوں کے نامہ ہائے اعمال حساب کے لئے کھول کر ان کے سامنے رکھ دیئے جائیں گے اور ہر شخص اپنے اچھے اور برے اعمال کو اپنی آنکھوں سے دیکھنے لگے گا۔