سورة التكوير - آیت 8
وَإِذَا الْمَوْءُودَةُ سُئِلَتْ
ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی
اور جب زندہ درگور کی گئی لڑکی سے پوچھا جائے گا
تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی
(8): بعض قبائل عرب کا دستور تھا کہ جب کسی کے گھر بچی پیدا ہوتی تو عار سے بچنے کے لئے اسے زندہ درگور کردیتے یہ ایک بہت بڑا مجرمانہ فعل تھا، جس کا وہ اپنی شدید جہالت و نادانی کے سبب ارتکاب کرتے تھے ایسے لوگوں پر اللہ تعالیٰ قیامت کے دن شدید غضبناک ہوگا۔