سورة التكوير - آیت 7

وَإِذَا النُّفُوسُ زُوِّجَتْ

ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی

اور جب جانوں کو (جسموں کے ساتھ) جوڑ دیا جائے گا

تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی

(7)باقی چھ قیامت کے دن ظہورپذیر ہوں گی : اللہ تعالیٰ انسانی جسموں کو دوبارہ پیدا کر کے ان کی روحوں کو ان میں داخل کر دے گا، بعض مفسرین نے کہا ہے کہ تمام نیکو کار جنت میں اور تمام بدکار جہنم میں اکٹھا کردیئے جائیں گے عطاء کا قول ہے کہ مومنوں کی شادی حوروں سے کر دی جائے گی اور کفار شیاطین کے ساتھ جہنم میں اکٹھا کردیئے جائیں گے۔