سورة عبس - آیت 32
مَّتَاعًا لَّكُمْ وَلِأَنْعَامِكُمْ
ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی
یہ سب تمہارے لئے اور تمہارے چوپایوں کے لئے فائدہ مند ہیں
تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی
(32)اللہ نے فرمایا کہ یہ ساری چیزیں ہم نے تمہارے لئےاور تمہارے جانوروں کے لئے پیدا کی ہیں ان نعمتوں کا تقاضا یہ ہے کہ تم اپنے رب کی عظیم قدرت اور یوم آخرت پر ایمان لے آؤ، اس کے شکر گزار بندے بنو اور عمل صالح کی زندگی اختیار کرو۔