سورة عبس - آیت 0
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَٰنِ الرَّحِيمِ
ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی
میں شروع کرتا ہوں اللہ کے نام سے جو نہایت مہربان، بے حد رحم کرنے والا ہے
تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی
سورۃ عبس مکی ہے، اس میں بیالیس آیتیں اور ایک رکوع ہے ۔ تفسیر سورۃ عبس نام : پہلا لفظ ” عبس“ ہے، یہی اس سورت کا نام رکھ دیا گیا یہ۔ اس کا نام ” السفرۃ“ اور ” الصاخۃ“ بھی آیا ہے۔ زمانہ نزول : یہ سورت تمام کے نزدیک مکی ہے، ابن مردویہ اور بیہقی نے ابن عباس (رض) سے روایت کی ہے کہ سورۃ عبس مکہ میں نازل ہوئی تھی۔ ابن مردویہ نے ابن زبیر سے بھی یہی روایت کی ہے۔