سورة النازعات - آیت 46

كَأَنَّهُمْ يَوْمَ يَرَوْنَهَا لَمْ يَلْبَثُوا إِلَّا عَشِيَّةً أَوْ ضُحَاهَا

ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی

کفار جب اس دن کو دیکھ لیں گے، تو ان کا حال ایسا ہوگا جیسے وہ دنیا میں صرف ایک شام یا صرف ایک صبح رہے تھے

تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی

آیت (46)میں قیامت کی ہولناکی کا بار بار احساس دلانے کے لئے اللہ تعالیٰ نے فرمایا کہ منکرین قیامت جب اپنی آنکھوں سے اس دن کا مشاہدہ کرلیں گے، تو مارے رعب و دہشت کے انہیں ایسا لگے گا کہ وہ دنیا میں یا اپنی قبروں میں محض ایک شام یا ایک صبح رہے تھے۔ وباللہ التوفیق ولہ الحمد والمنۃ۔