سورة النازعات - آیت 40

وَأَمَّا مَنْ خَافَ مَقَامَ رَبِّهِ وَنَهَى النَّفْسَ عَنِ الْهَوَىٰ

ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی

اور جو اپنے رب کے مقام سے ڈرا، اور اپنے نفس کو خواہش کی اتباع سے روکا

تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی

(40)اور جس نے اللہ کے خوف کو اپنے دل میں جگہ دی ہوگی، اور اس ایمان کے ساتھ دنیا میں زندگی گزاری ہوگی کہ اسے اپنے رب کے سامنے میدان محشر میں کھڑا ہونا ہوگا اور اس ایمان کے زیر اثر اس نے اپنے آپ کو خواہش نفس کی اتباع سے دور رکھا ہوگا۔