سورة النازعات - آیت 36
وَبُرِّزَتِ الْجَحِيمُ لِمَن يَرَىٰ
ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی
اور جہنم دیکھنے والوں کے سامنے کردی جائے گی
تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی
(36)اور جہنم تمام اہل محشر کے سامنے لائی جائے گی، جو جہنمیوں کو اپنا لقمہ بنانے کے لئے اپنے رب کے حکم کی منتظر ہوگی اور جسے دیکھ کر اہل جنت اپنے رب کے احسان کا شکر ادا کریں گے اور اہل جہنم کا غم اور نجات سے ان کی نا امیدی حد سے تجاوز کر جائے گی۔