سورة النازعات - آیت 0

بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَٰنِ الرَّحِيمِ

ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی صاحب

میں شروع کرتا ہوں اللہ کے نام سے جو نہایت مہربان، بے حد رحم کرنے والا ہے

تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان السلفی رحمہ اللہ

سورۃ النازعات مکی ہے، اس میں چھیالیس آیتیں اور دو رکوع ہیں ۔ تفسیر سورۃ النازعات نام : پہلی آیت میں لفظ ” النازعات“ آیا ہے، یہی اس کا نام رکھ دیا گیا ہے مفسرین نے اس کا نام ” الساھرۃ“ اور ” الطامۃ“ بھی بتایا ہے۔ ” الساھرۃ“ آیت (14) میں اور ” الطامۃ“ آیت (34)میں آیا ہے۔ زمانہ نزول : یہ سورت بالا اتفاق مکی ہے ابن مردویہ اور بیہقی وغیرہ نے ابن عباس (رض) سے اور ابن مردویہ نے ابن زبیر (رض) سے روایت کی ہے کہ سورۃ النازعات مکہ میں نازل ہوئی تھی۔