سورة النبأ - آیت 26

جَزَاءً وِفَاقًا

ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی صاحب

یہ ان کی بد اعمالیوں کا) پورا پورا بدلہ ہوگا

تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان السلفی رحمہ اللہ

(26)انہوں نے دنیا میں جو جرائم اور برے اعمال کئے تھے ان کا انہیں پورا پورا بدلہ دیا جائے گا، اللہ ان پر ظلم نہیں کرے گا بلکہ وہ اپنے حق میں خود ہی ظالم تھے۔