سورة النبأ - آیت 24

لَّا يَذُوقُونَ فِيهَا بَرْدًا وَلَا شَرَابًا

ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی

اس میں نہ وہ ٹھنڈک پائیں گے اور نہ پینے کی کوئی چیز

تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی

(24) اور جہاں انہیں کوئی ایسی ٹھنڈی چیز نہیں ملے گی جو آگ کی گرمی کو کم کرسکے اور نہ کوئی ایسی پینے کی چیز ملے گی جو ان کی پیاس بجھا سکے۔