سورة النبأ - آیت 21
إِنَّ جَهَنَّمَ كَانَتْ مِرْصَادًا
ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی
بے شک جہنم گھات (٦) میں ہے
تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی
(21) اس دن اللہ تعالیٰ مخلوق کے درمیان فیصلہ کرے گا اور جہنم کی آگ تیز کردی جائے گی جو سرکشوں کے شدید انتظار میں تھی ۔