سورة النبأ - آیت 6

أَلَمْ نَجْعَلِ الْأَرْضَ مِهَادًا

ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی صاحب

کیا ہم نے زمین (٣) کو ان کے لئے فرش نہیں بنایا

تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان السلفی رحمہ اللہ

(6) ان آیات کریمہ میں اللہ تعالیٰ نے اپنی قدرت، علم اور رحمت کے مظاہر بیان کئے ہیں جن میں غور و فکر کرنا باری تعالیٰ کی وحدانیت اور عقیدہ بعث بعد الموت پر ایمان لانے کی دعوت دیتا ہے۔ اللہ تعالیٰ نے فرمایا : لوگو ! کیا ہم نے زمین کو تمہارے لئے فرش نہیں بنایا ہے، جس پر تم کھیتی کرتے ہو، آرام سے زندگی گزارتے ہو، اور اس پر موجود راستوں پر چل کر دور دراز کا سفر کرتے ہو ۔