سورة النبأ - آیت 5
ثُمَّ كَلَّا سَيَعْلَمُونَ
ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی صاحب
دوبارہ ہرگز نہیں، وہ عنقریب جان لیں گے
تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان السلفی رحمہ اللہ
(5)اور جب اپنی قبروں سے زندہ کر کے اٹھائے جائیں گے اور جہنم کی طرف بھیجے جائیں گے تو انہیں اپنے کفر و انکار کا نتیجہ خوب معلوم ہوجائے گا۔