سورة النبأ - آیت 4
كَلَّا سَيَعْلَمُونَ
ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی صاحب
ہرگز نہیں، وہ عنقریب جان (٢) لیں گے
تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان السلفی رحمہ اللہ
(4) آیات (4/5)دلیل ہیں کہ بعث بعد الموت کے بارے میں پوچھنے والے وہ کفار تھے جو اس کا انکار کرتے تھے، اس لئے کہ ان دونوں آیتوں میں موجود دھمکی اور وعید شدید صرفک افروں کے لئے ہے۔ اللہ تعالیٰ نے فرمایا کہ وہ اپنی روح نکلتے وقت تکذیب بعث بعد الموت اور انکار توحید و رسالت کا انجام اچھی طرح جان لیں گے۔