سورة المرسلات - آیت 31
لَّا ظَلِيلٍ وَلَا يُغْنِي مِنَ اللَّهَبِ
ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی صاحب
وہ سایہ نہ ٹھنڈک پہنچانے والا ہوگا، اور نہ وہ آگ کی تپش سے بچائے گا
تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان السلفی رحمہ اللہ
(31)وہ سایہ کسی درخت یا دیوار کے سائے کے مانند نہیں ہوگا جو آدمی کو دھوپ کی تمازت سے بچاتا ہے، اس لئے وہ جہنمی کو آگ کی تپش سے نہیں بچائے گا۔