سورة المرسلات - آیت 20

أَلَمْ نَخْلُقكُّم مِّن مَّاءٍ مَّهِينٍ

ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی صاحب

کیا ہم نے تم سب کو حقیر پانی (٦) سے پیدا نہیں کیا ہے

تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان السلفی رحمہ اللہ

(20) ان آیات کریمہ میں اللہ تعالیٰ نے حضرت انسان کو اس کی حقیقت یاد دلائی ہے، جس کا تقاضا تھا کہ وہ کبر و غرور کے بجائے تواضح اختیار کرتا اور اللہ کی عظیم قدرت اور اس کے اتھاہ علم کا اعتراف کرتا، نیز اللہ تعالیٰ نے اس کے دل و دماغ میں عقیدہ بعث بعد الموت کو اتارنا چاہا کہ جس قادر مطلق نے تمہیں پہلی بار ایک قطرہ حقیر سے پیدا کیا ہے، وہ یقیناً تمہیں دوبارہ پیدا کرنے پر قادر ہے۔ اللہ تعالیٰ نے فرمایا : لوگو ! کیا ہم نے تمہیں حقیر پانی کے ایک قطرہ سے پیدا نہیں کیا ہے۔