سورة المرسلات - آیت 7

إِنَّمَا تُوعَدُونَ لَوَاقِعٌ

ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی صاحب

بے شک جس قیامت کا تم سے وعدہ (٢) کیا جاتا ہے وہ یقیناً واقع ہوگی

تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان السلفی رحمہ اللہ

(7) اوپر کی آیتوں میں اللہ تعالیٰ نے اپنی چار قسم کی مخلوقات کی قسمیں کھانے کے بعد، اس آیت کریمہ میں وہ بات بیان کی ہے جس کی حقانیت و صداقت لوگوں کے دلوں میں بیٹھانے کے لئے اتنی ساری قسمیں کھائی ہیں فرمایا کہ جس قیامت کی آمد کا تم سے وعدہ کیا جاتا ہے یقیناً وہ آ کر رہے گی ،سورۃ الذاریات آیت (6)میں اللہ تعالیٰ نے فرمایا ہے : ﴿وَإِنَّ الدِّينَ لَوَاقِعٌ Ĭ ” اور بے شک قیامت ضرور آئے گی۔ “