سورة الإنسان - آیت 29

إِنَّ هَٰذِهِ تَذْكِرَةٌ ۖ فَمَن شَاءَ اتَّخَذَ إِلَىٰ رَبِّهِ سَبِيلًا

ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی صاحب

) بے شک یہ قرآنی آیتیں نصیحت (16) ہیں، تو جو چاہے اپنے رب تک پہنچنے کا راستہ اختیار کر لے

تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان السلفی رحمہ اللہ

(29) اللہ تعالیٰ نے عبرتوں اور نصیحتوں سے بھری اس سورت کے خاتمہ میں فرمایا کہ مذکورہ بالا آیتیں عبرتوں سے پر ہیں، اب جو چاہے ایمان اور بندگی کی راہ پر چل کر اپنے رب کو راضی کرلے تاکہ آخرت میں سرخ رو ہو اور عذاب نار سے بچ جائے۔