سورة الإنسان - آیت 16

قَوَارِيرَ مِن فِضَّةٍ قَدَّرُوهَا تَقْدِيرًا

ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی صاحب

وہ شیشے چاندی کے ہوں گے، جن کو خادمان جنت نے بہت ہی مناسب انداز میں بھرا ہوگا

تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان السلفی رحمہ اللہ

(16)اور وہ شیشے چاندی کے بنے ہوں گے، یعنی وہ چاندی شیشہ کی طرح صاف و شفاف ہوگی اور وہ برتن اور پیالے اسی حجم و شکل کے ہوں گے جس کی وہ خواہش کریں گے نہ اس سے بڑے ہوں گے اور نہ چھوٹے، یعنی ان کے ذوق و خواہش کی پوری رعایت ہوگی، تاکہ پیتے وقت ان کے کام و دہن انتہائی لذت و سرور پائیں۔