سورة الإنسان - آیت 11
فَوَقَاهُمُ اللَّهُ شَرَّ ذَٰلِكَ الْيَوْمِ وَلَقَّاهُمْ نَضْرَةً وَسُرُورًا
ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی صاحب
تو اللہ نے انہیں ان کی اس دن کی برائی (٧) سے بچا لیا اور انہیں چہرے کی شادابی اور فرحت عطا کی
تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان السلفی رحمہ اللہ
(11)اللہ تعالیٰ مذکورہ بالا نیکیوں کے سبب انہیں اس دن کے عذاب سے بچا لے گا اور فرشتے آگے بڑھ کر ان سے کہیں گے کہ یہی وہ دن ہے جس کا تم سے دنیا میں وعدہ کیا جاتا تھا۔ اللہ تعالیٰ ان کا غایت درجہ اکرام کرے گا، ان کے چہرے کو شادابی اور ان کے دلوں کو فرحت و شادمانی عطا کرے گا یعنی انہیں ظاہری اور باطنی تمام نعمتوں سے نوازے گا۔