سورة القيامة - آیت 31
فَلَا صَدَّقَ وَلَا صَلَّىٰ
ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی صاحب
پس اس نے نہ تصدیق (٩) کی اور نہ نماز پڑھی
تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان السلفی رحمہ اللہ
(31) انسان روزانہ اپنی آنکھوں سے یہ منظر دیکھتا ہے کہ لوگ بے بسی کے عالم میں مر جاتے ہیں اور کوئی انہیں بچا نہیں پاتا۔ ان کی روحیں جسد خاکی سے نکل کر اپنے خالق کے پاس چلی جاتی ہیں ہونا تو یہ چاہئے تھا کہ انسان موت کے ان مناظر سے عبرت حاصل کرتا اور آخرت میں عذاب نار سے بچنے کی تدبیر کرتا، لیکن اس کی شومئی قسمت کہ وہ ایسا نہیں کرتا۔ ایسے ہی کافرو متکبر اور غافل انسان کے بارے میں اللہ تعالیٰ نے فرمایا کہ اس نے اللہ کی آیتوں کی تکذیب کی، اس کی نعمتوں کا انکار کیا، اپنی زندگی میں اس نے نمازوں کا اہتمام نہیں کیا۔