سورة القيامة - آیت 21

وَتَذَرُونَ الْآخِرَةَ

ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی

اور آخرت کو چھوڑ دیتے ہو

تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی

(21)اور فکر آخرت سے غافل ہوگئے ہو اس لئے کہ دنیا کی لذتیں فوراً حاصل ہوجاتی ہیں اور آخرت کی نعمتیں نگاہوں سے اوجھل ہیں حالانکہ اگر تم عقل و خرد سے کام لیتے، دائمی انجام پر تمہاری نگاہ ہوتی، تو آخرت کو دنیا پر ترجیح دیتے اور قیامت کے دن تمہیں ایسی دائمی خوش ملتی جس کے بعد کبھی بدبختی اور دکھ اور مصیبت تمہارے قریب نہ پھٹکتی۔