سورة القيامة - آیت 17
إِنَّ عَلَيْنَا جَمْعَهُ وَقُرْآنَهُ
ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی
بے شک اس کا جمع کرنا اور آپ کو اس کا پڑھانا ہمارا کام ہے
تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی
(17) یہ ہماری ذمہ داری ہے کہ ہم انہیں آپ کے سینے میں محفوظ کردیں تاکہ نزول وحی ختم ہونے کے بعد آپ انہیں پڑھیں ۔