سورة المدثر - آیت 17
سَأُرْهِقُهُ صَعُودًا
ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی صاحب
میں عنقریب اسے ایک بڑی چڑھائی چڑھاؤں گا
تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان السلفی رحمہ اللہ
(17)میں اسے بدترین عذاب سے دوچار کروں گا ترمذی نے ابو سعید خدری (رض) سے ایک حدیث روایت کی ہے کہ اسے جہنم میں آگ کے پہاڑ پر چڑھنے کا حکم دیا جائے گا، جب بھی چڑھنے کی کوشش کرے گا گر جائے گا اور وہ ہمیشہ اس حالت میں رہے گا۔