سورة المدثر - آیت 14
وَمَهَّدتُّ لَهُ تَمْهِيدًا
ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی صاحب
اور میں نے اس کے لئے سیادت کی راہ ہموار کردی ہے
تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان السلفی رحمہ اللہ
(14) میں نے اس کے لئے تمام دنیاوی اسباب مہیا کردیئے، یہاں تک کہ اس کی تمام ضرورتیں اور خواہشات پوری ہونے لگیں مجاہد کا قول ہے کہ ولید کے دس لڑکے تھے ان میں سے خالد، عمار اور ہشام نے اسلام قبول کرلیا تھا حافظ ابن حجر نے ” الاصابہ“ میں لکھا ہے کہ صحیح یہ ہے کہ خالد اور ہشام نے اسلام قبول کیا اور عمار حالت کفر میں مرا تھا۔