سورة المدثر - آیت 8

فَإِذَا نُقِرَ فِي النَّاقُورِ

ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی صاحب

جب صور میں پھونک (٢) مار دی جائے گی (A)

تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان السلفی رحمہ اللہ

(8)اوپر کی آیت سے اس آیت کا تعلق یہ ہے کہ اللہ تعالیٰ نے نبی کریم (ﷺ) کو مشرکین مکہ کی ایذا رسانیوں پر صبر کرنے کی نصیحت کی اور کہا کہ عنقریب وہ ہیبت ناک دن آنے والا ہے جس دن انہیں اپنے کئے کا بدلہ مل جائے گا۔ اللہ تعالیٰ نے فرمایا کہ جب صور پھونکا جائے گا تمام مخلوق قبروں سے زندہ ہو کر نکل کھڑی ہوگی اور انہیں میدان محشر کی طرف ہانکا جائے گا۔