سورة المزمل - آیت 17
فَكَيْفَ تَتَّقُونَ إِن كَفَرْتُمْ يَوْمًا يَجْعَلُ الْوِلْدَانَ شِيبًا
ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی
اور اگر تم نے کفر کی راہ (٧) اختیار کی تو اس دن کے عذاب سے کیسے بچو گے جو دن بچوں کو بوڑھا بنا دے گا
تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی
(17)اللہ تعالیٰ نے کفارقریش کو مخاطب کر کے فرمایا کہ اگر تم اپنے کفر و باقی رہو گے، اور دین حق کو قبول نہیں کرو گے تو روز قیامت کے عذاب سے کیسے بچو گے، جس کی ہولناکی اتنی شدید ہوگی کہ وہ بچوں کو بوڑھا بنا دے۔