سورة المزمل - آیت 14

يَوْمَ تَرْجُفُ الْأَرْضُ وَالْجِبَالُ وَكَانَتِ الْجِبَالُ كَثِيبًا مَّهِيلًا

ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی

جس دن زمین اور پہاڑ کاپنیں گے، اور پہاڑ بھرے بھرے ریت کے ٹیلے بن جائیں گے

تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی

(14)اور ان کا یہ انجام اس دن ہوگا جب زمین اور پہاڑپوری شدت کے ساتھ ہلنے لگیں گے اور پہاڑ ریت کے تودے بن کرپانی کی طرح بہہ پڑیں گے۔