سورة المزمل - آیت 10
وَاصْبِرْ عَلَىٰ مَا يَقُولُونَ وَاهْجُرْهُمْ هَجْرًا جَمِيلًا
ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی
اور کفار جو کچھ (آپ کے بارے میں) کہتے ہیں، اس پر صبر کیجئے، اور اچھے ڈھنگ سے ان سے الگ ہوجائیے
تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی
(10)اور دعوت کی راہ میں کفارقریش کی جانب سے آپ کو اور آپ کے صحابہ کو جو اذیت پہنچتی ہے، اس پر صبر کیجیے اور ان کی باتوں کا جواب نہ دیجیے۔