سورة المزمل - آیت 8

وَاذْكُرِ اسْمَ رَبِّكَ وَتَبَتَّلْ إِلَيْهِ تَبْتِيلًا

ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی

اور آپ اپنے رب کا نام (٤) لیتے رہئے، اور اس کی طرف ہمہ تن اور یکسو ہو کر متوجہ ہوجائیے

تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی

(8) اللہ تعالیٰ نے آپ (ﷺ) کو حکم دیا کہ ہر وقت اپنے رب کی یاد میں مشغول رہئے۔ تسبیح وتہلیل، تکبیر و تمجید باری تعالیٰ، نماز، تلاوت قرآن کریم اور لوگوں کو اسلام کی تعلیم دینے میں لگے رہئے اور اپنے نفس کو آلائشوں سے پاک کر کے، پورے اخلاص کے ساتھ اپنے رب کی یاد میں لگے رہئے۔