سورة الجن - آیت 22
قُلْ إِنِّي لَن يُجِيرَنِي مِنَ اللَّهِ أَحَدٌ وَلَنْ أَجِدَ مِن دُونِهِ مُلْتَحَدًا
ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی صاحب
آپ کہہ دیجیے، مجھے اللہ کے عذاب سے کوئی پناہ نہیں دے سکتا، اور میں اس کے سوا کوئی جائے پناہ نہیں پاتا
تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان السلفی رحمہ اللہ
(22)اور اے میرے نبی ! آپ ان کافروں سے یہ بھی کہہ دیجیے کہ اگر اللہ مجھے تکلیف دینا چاہے، تو کوئی مجھے بچا نہیں سکتا اور اگر وہ مجھے ہلاک کرنا چاہے تو مجھے کوئی جائے پناہ نہیں ملے گی۔