سورة الجن - آیت 5
وَأَنَّا ظَنَنَّا أَن لَّن تَقُولَ الْإِنسُ وَالْجِنُّ عَلَى اللَّهِ كَذِبًا
ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی
اور ہم نے یہ گمان کرلیا تھا کہ انسان اور جن اللہ کے بارے میں جھوٹ نہیں بولیں گے
تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی
(5)اور نبی کریم (ﷺ) کی زبانی قرآن سننے سے پہلے تک ہم یہی سمجھتے رہےتھے کہ جن اور انسان اللہ کے بارے میں جھوٹ نہیں بولتے ہیں۔